فلم اسٹارز کے خفیہ تعلقات-

فلم اسٹارز کے خفیہ تعلقات

فلمی دنیا میں یوں تو تنازعات اور افیئرز کی داستانیں بھری پڑی ہیں تاہم کچھ اداکاروں کے بارے میں جانیے۔

وسیم اکرم اور حمیمہ ملک


کیا آپ کو معلوم ہے کہ پاکستانی اداکار حمیمہ ملک جو ان دنوں اپنی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم راجہ نٹور لال کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں، ایک زمانے میں کرکٹر وسیم اکرم کے قریب رہ چکی ہیں؟ ماڈل سے ٹی وی کے ذریعے پاکستان میں شہرت حاصل کرنے والی حمیمہ ملک 23 سال کی عمر میں دنیائے کرکٹ کے اس عظیم ترین کھلاڑی سے تعلق کا کھلے عام اظہار کر چکی ہیں۔
حمیمہ کا کہنا تھا کہ ان کے مقبول بوائے فرینڈ 45 سال کا ہے تاہم عمر کا یہ فرق کسی مسئلے کا سبب نہیں تاہم یہ دونوں جلد الگ ہوگئے، اس کے علاوہ حمیمہ کی زندگی کا ایک راز یہ بھی ہے کہ ان کی ایک شادی بھی ہوچکی ہے، اٹھارہ سال کی عمر میں حمیمہ شادی کے بندھن میں بندھی مگر دو سال بعد طلاق ہوگئی۔

ملائیکہ اروڑا خان اور ارجن کپور


بولی وڈ کی تاریخ میں یوں تو تنازعات اور افیئرز کی داستانیں بھری پڑی ہیں گزشتہ دنوں سلمان خان کی بھابھی اور اداکار و فلمساز ارباز خان کی بیوی ملائیکہ اروڑا خان کا ارجن کپور کے ساتھ خفیہ تعلقات کا انکشاف ہوا، دونوں کئی بار ایک ساتھ دیکھے گئے۔
چند سال پہلے ارجن کپور کی دبنگ اسٹار سلمان خان کی چھوٹی بہن ارپیتا خان سے بھی دوستی تھی اور اب ان کا نام خود سے عمر میں کئی برس بڑی ملائیکہ کے ساتھ لیا جا تا رہا ہے تاہم جب اس سلسلے میں آئٹم گرل ملائیکہ سے پوچھا گیا تو انہوں نے اسے جھوٹ قرار دیتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ وہ ان الزامات کی وضاحت کرنا ضروری نہیں سمجھتیں۔
اگر چہ ملائیکہ اروڑا نے ان خبروں کی تردید کی ہے لیکن دوسری جانب ارجن کپور نے ابھی تک اس معاملے پر مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، واضح رہے کہ ارجن کپور بولی وڈ میں کافی دل پھینک مشہور ہیں اور ان کے اس سے پہلے بھی کئی افیئرز منظر عام پر آچکے ہیں۔

رندیپ ہودا اور لیزا ہیڈن


فلم کوئین کی کامیابی کے بعد ماڈل سے اداکار بننے والی لیزا ہیڈن اور اداکار رندیپ ہودا ممبئی میں رات گئے تک نظر آنے لگے، پرجوش فوٹو گرافر نے رندیپ کی تصاویر لیں جس کے بعد افواہوں کا سلسلہ پھیلنا شروع ہوگیا۔
اگرچہ یہ بات سب کو معلوم ہے کہ یہ دونوں فلم 'شوقین' میں اکھٹے نظر آئیں گے مگر ان کی قربت کی افواہوں میں شدت آنے کے بعد لیزا نے رپورٹس کی تردید کی۔ انہوں نے ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ رندیپ سے رات گئے ہونے والی ملاقات کاروباری تھی اور اس میں دیگر افراد بھی شریک تھے۔

ارمان جین اور انیشا ملہوترہ


کپور خاندان برسوں سے فوٹوگرافرز کا سامنا کرتے آرہے ہیں، اب راج کپور کے پوتے ارمان جین جنھوں نے 'لے کر ہم دیوانہ دل' کے ذریعے بولی وڈ ڈیبیو کیا، بھی اس معاملے میں کسی سے پیچھے نہیں رہے، ارمان جین خود کو تنہا کہتے ہیں مگر سب اس قت حیران رہ گئے جب وہ انیشا ملہوترہ سے پینگیں بڑھاتے نظر آئے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ارمان کا انیشا سے تعلق بڑھ رہا ہے، اگرچہ ارمان نے اس کی تردید کرتے ہوئے انیشا کو بچپن کا دوست قرار دیا ہے تاہم افواہوں کی فیکٹری رُکی نہیں ہے۔

کنگنا رناوت اور پُراسرار شخص


اس افیئر پر میڈیا میں زیادہ شور سامنے نہیں آیا، کنگنا نے آدتیہ پنچولی سے معاشقوں کا سلسلہ شروع کیا جو مختلف افراد تک پھیلا۔ نیشنل ایوارڈ یافتہ اس اداکار کے اجے دیوگن سے معاشقے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں تاہم برطانوی ہدایت کار نکولس لیفرٹے سے علیحدگی کے بعد وہ تنہا ہی خوش ہیں۔
مگر حالیہ انٹرویو کے بعد صورتحال کچھ تبدیل ہوئی ہے، جب کنگنا سے حالیہ اسٹیٹس پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میری زندگی میں کوئی ہے تاہم اس کا نام چھپاتے ہوئے کنگنا نے کہا کہ ابھی یہ تعلق جذباتی سطح پر ہے اور کوئی جسمانی تعلق نہیں۔

ریکھا اور ونود مہرہ


ہم سب جانتے ہیں کہ ریکھا کا معاشقہ سپر اسٹار امیتابھ بچن سے چلا تھا تاہم اس سے ہٹ کر بھی ریکھا اور ونود مہرہ کے درمیان تعلق کی افواہیں کافی گرم رہیں، افواہوں کے مطابق تو یہ دونوں شادی بھی کر چکے تھے تاہم یہ خبر غلط ثابت ہوئی۔

شترو گھن سنہا اور رینا رائے


کیا آپ کو نہیں لگتا کہ سوناکشی سنہا اور رینا رائے کی شکلیں کافی ملتی ہیں؟ ہوسکتا ہے کہ یہ ان کے والد شتروگھن سنہا اور رینا رائے کے درمیان ماضی میں تعلق کا اثر ہو، شتروگھن اور رینا کافی عرصے تک اس تعلق کی وجہ سے شہ سرخیوں کی زینت رہے تھے، تاہم حالات میں خرابی کی وجہ شتروگھن سنہا کا پہلے سے ہی شادی شدہ بنا۔
اگرچہ اس بارے میں سب کچھ سامنے نہیں آیا اور یہ کافی خفیہ رکھا گیا اور پھر رینا نے بھی پاکستانی کرکٹر محسن خان سے شادی کرلی تو شترو دوبارہ اپنی بیوی کی جانب واپس چلے گئے۔

محسن خان اور رینا رائے


اپنے دور کے یہ اسٹائلش اوپنر کرکٹ کی دنیا سے ریٹائرمنٹ کے بعد بولی وڈ نگری کا حصہ ہندوستانی اداکار رینا رائے سے شادی کے بعد بنے، انہوں نے متعدد فلموں میں کام بھی کیا، 1989 میں فلم 'بٹوارہ' ان کی پہلی فلم تھی، تاہم رینا رائے سے علیحدگی کے بعد محسن خان پاکستان واپس آگئے اور یہاں بھی کچھ لولی وڈ فلموں میں کام کیا۔

نینا گپتا اور ویوین رچرڈز


ہندوستانی ٹی وی کی معروف شخصیت نینا گپتا اپنی اداکاری سے زیادہ ماضی میں اس وقت زیادہ شہرت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی جب ان کا ویسٹ انڈین کرکٹر ویوین رچرڈز سے معاشقہ منظر عام پر آیا، اس کرکٹر سے نینا کا تعلق ایک کھلا راز ہے اور ان کا ایک بچہ بھی ہے، جو آج فیشن ڈیزائنر بن چکا ہے تاہم یہ دونوں اب ایک دوسرے سے الگ ہوچکے ہیں۔

No comments:

Post a Comment